نئی دہلی: افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس Corona Virus کی نئی قسم کی دریافت کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل Crude Oil کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ہندوستان اور امریکہ سمیت دنیا بھر کی بڑی معیشتوں نے دباؤ میں آکر اپنا اپنا اسٹریٹجک تیل ذخائر چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ قیمتوں میں مسلسل نرمی کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج 24ویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں صارفین کو کوئی راحت نہیں ملی۔
ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں کی جانب سے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے تیل کے اخراج کے اعلان کے کے ساتھ ہی کئی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کا امکان ہے۔
امریکہ و برطانیہ United States and the United Kingdom سمیت دنیا کے کئی ممالک نے جنوبی افریقہ South Africa سے ہوائی سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں دیوالی کے موقع پر بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی وجہ سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ ملک میں 24ویں روز بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے فیول اسٹیشن پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔
مزید پڑھیں:
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔