ETV Bharat / city

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں - پٹرول کی قیمت

دارالحکومت دہلی میں منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ منگل کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے ہے جبکہ ڈیزل بھی 80.53 روپے پر ہے۔

Petrol and diesel price in Delhi today
دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 1:57 PM IST

ملک بھر میں لگاتار 21 دن تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا ریکارڈ بنانے کے بعد، پٹرولیم کمپنیوں نے آج قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے بھی اتوار کے روز اس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔ منگل کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے ہے جبکہ ڈیزل بھی 80.53 روپے پر ہے۔

Petrol and diesel price in Delhi today
دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کو روزانہ طے کرتی ہیں۔ انڈین آئل بھارت پیٹرولیم اور ہندوستان پیٹرولیم روزانہ صبح 6 بجے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں پر نظر ثانی کرتے ہیں۔

پیر کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے دارالحکومت دہلی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں پر پورے دارالحکومت میں ایک مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس نے ریاستی صدر چودھری انیل کمار کو بھی گرفتار کرلیا۔ بتادیں کہ کانگریس نے پانچ دن تک مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری تیل کمپنیوں نے رواں ماہ کئی دن تک ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے بعد گزشتہ اتوار کو قیمتوں کے اضافے میں تعطیل تھی، لیکن پیر کو اس میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

اس کے بعد کل اس پر کانگریس نے سخت احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد آج قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.