ETV Bharat / city

Delhi Teacher Arrested For Stealing Bags From Metro Station: پیرامیڈیکل ٹیچر گرفتار

author img

By

Published : Feb 6, 2022, 7:04 AM IST

دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس میٹرو جتیندرمنی نے کہا کہ میٹرو اسٹیشن پر مسافروں کے بیگ غائب ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ 11 جنوری کو انجو اروڑہ نے جنک پوری میٹرو اسٹیشن میں اپنے بیگ کی چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے اپنا بیگ اتٓم نگر ایسٹ میٹرو اسٹیشن پر ایکسرے مشین میں رکھا تھا۔ جب وہ بیگ لینے پہنچی تو بیگ غائب تھا۔ جسے کے بعد انہوں نے اس کی شکایت سی آئی ایس ایف سے کی۔Delhi Teacher Arrested For Stealing Bags From Metro Station X-Ray Machines

پیرامیڈیکل ٹیچر گرفتار
پیرامیڈیکل ٹیچر گرفتار

دہلی پولیس نے میٹرو اسٹیشنوں پر نصب ایکسرے مشینوں سے بیگ چرانے والے پیرا میڈیکل ٹیچر کو گرفتار کیا ہے، خاتون کے قبضے سے دو گولڈ پن، پانچ میٹرو کارڈ، ایک موبائل فون، پانچ ڈیبٹ کارڈ، نو ہزار روپے اور ایک پرس برآمد کیا ہے۔ ملزمہ نے مائیکرو بیالوجی میں پوسٹ گریجویشن کر رکھا ہے۔دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس میٹرو جتیندر منی نے کہا کہ میٹرو اسٹیشن پر مسافروں کے بیگ غائب ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ 11 جنوری کو انجو اروڑہ نے جنک پوری میٹرو اسٹیشن میں اپنے بیگ کی چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے اپنا بیگ اتمنگر ایسٹ میٹرو اسٹیشن پر ایکسرے مشین میں رکھا تھا۔ جب وہ بیگ لینے پہنچی تو بیگ غائب تھا۔ اس نے اس کی شکایت سی آئی ایس ایف سے کی۔Delhi Teacher Held for Stealing Women's Bags from Metro Station X-ray Machines

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کو اپنا بیگ اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ انجو نے بتایا کہ بیگ میں ایک گھڑی، ہار، میٹرو کارڈ اور 7200 روپے تھے۔ اسی طرح 29 جنوری کو ایک اور خاتون مسافر سمن نے بھی بیگ چوری کی شکایت کی تھی۔ اتم نگر ایسٹ میٹرو اسٹیشن سے بھی اس کا بیگ چوری ہوگیا تھا۔ اسی طرح کا واقعہ 30 جنوری کو اتم نگر ویسٹ میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔ چوتھا واقعہ 24 جنوری کو منڈکا میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ذمہ داری خصوصی تفتیشی عملے کو سونپی گئی۔

انسپکٹر اجے کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کی۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ خاتون ایک میٹرو سٹیشن پر چوری کرنے کے بعد دوسرے سٹیشن پر چلی جاتی ہے۔ پولیس نے اتم نگر ایسٹ اور ویسٹ میٹرو اسٹیشنوں پر نگرانی بڑھا دی۔ پولیس نے یہاں سی سی ٹی وی کیمروں پر نظر رکھی۔4 فروری کو ملزمہ خاتون اتم نگر ویسٹ میٹرو اسٹیشن کے باہر نظر آئی۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

مزید پڑھیں:دہلی: گاڑی چوری کے الزام میں ایک گرفتار

پہلے تو اس نے پولیس کو الجھانے کی کوشش کی لیکن سخت پوچھ گچھ کے بعد اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزمہ خاتون کی گرفتاری سے پولیس نے چار مقدمات حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.