اس تناظر میں نئی دہلی کے کیشو ڈگری کالج پیتم پورا کے گراؤنڈ پر والی بال مقابلے آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے فزیکل ایجوکیشن کے پروفیسر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر سریندر نے بتایا کہ لیگ کم ناک آؤٹ مرحلے آج سے شروع ہو چکے ہیں۔یہ 6 نومبر تک جاری رہیں گے ۔
ان مقابلوں میں 41 ٹیمیں شامل ہورہی ہیں، جس میں 500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ صرف لڑکوں کے زمرے میں کھیلا جارہا ہے تاکہ بچوں میں کھیل کود کی میں مہارت پیدا ہو سکے۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں مختلف ایوینٹس کا انعقاد بھی متوقع ہے۔