ETV Bharat / city

تعلیم ہی یوپی کی تصویر بدل سکتی ہے: سسودیا - عام آدمی پارٹی

دارالحکومت دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اترپردش حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تعلیم کا بجٹ کم کرکے محض 13فیصد مختص رکھا ہے۔

تعلیم ہی یوپی کی تصویر بدل سکتی ہے: سسودیا

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 8:09 PM IST

’’تعلیم ہی ریاست اترپردیش کی تقدیر بدل سکتی ہے۔‘‘ دارالحکومت دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو دہلی کے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں تعلیم کی حالت بد سے بد تر ہے۔ سسودیا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت پرائمری، سیکنڈری اور اعلی تعلیم کی جانب دھیان نہیں دے رہی ہے، پرائمری اسکولوں کی حالت بیان کرنے کے لائق نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی آپ کے ووٹ کی طاقت سے آپ کے بچوں کو بہترین تعلیم دلوا سکتی ہے۔‘‘ انہوں نےکہا کہ دہلی کی تعلیم 2015تک جو بالکل لڑکھڑائی ہوئی تھی صرف پانچ برسوں میں اس میں انقلابی تبدیلی لائی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ تعلیم کی سیاست پر ووٹ کیجئے جس سے آپ کے بچوں کا مستقبل بہتر بن سکے۔

سسودیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تعلیم کا بجٹ کم کر کے13فیصد کر دیا، جبکہ ریاست میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومت بننے پر پہلے سال سے ریاست میں کم سے کم 25فیصد ایجوکیشن پر خرچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ عدالت نے تسلیم کیا کہ دہلی فسادات ایک سازش کے تحت ہوئے: محمود پراچہ

انہوں نے کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے غریب بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے 10لاکھ روپئے کی گارنٹی لی ہے۔ ’’اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد عام آدمی پارٹ کی حکومت بنتے ہی دہلی کی طرز پر اترپردیش میں بھی بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے حکومت گارنٹی لے گی۔ اگر کسی وجہ سے وہ قرض ادا نہیں کر پاتے ہیں تو اس قرض کو حکومت ادا کرے گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ حکومت میں قوت ارادی کی کمی ہے اور اسی وجہ یہاں تعلیم کی سطح میں لگاتار گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی خواتین کمیشن نے معصوم بچی کی جان بچائی

سسودیا کے مطابق ’’دہلی میں پرائمری اسکولوں کی حالت پرائیویٹ کانوینٹ سے بہتر ہے۔ وہاں کا تعلیمی نظام دیکھنے کے لیے بیرون سے لوگ آتے ہیں۔ آج پرائیویٹ اسکولوں کے مقابلے میں سرکاری کالجوں کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست اترپردیش میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے پر سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.