ETV Bharat / city

باندرا: عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک شخص کی موت - زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں داخل

مغربی نواحی باندرا کے کھیر واڑی علاقے میں پیر کو علی الصبح ایک عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک 28 سالہ شخص کی موت اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

One person dies after part of a building collapses
عمارت کا ایک حصہ گرنے کے بعد ایک شخص کی موت
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 10:46 PM IST

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پیر کی صبح تقریبا ڈھائی بجے رزاق چال میں پانچ منزلہ عمارت کا کچھ حصہ گر گیا۔

فائر بریگیڈ کی آمد سے قبل مقامی لوگوں نے ملبے کے نیچے دبے چھ افراد کو باہر نکالا اور فائر بریگیڈ کے لوگوں نے ملبے سے مزید 11 افراد کو باہر نکالا۔

ریاض احمد کی اس واقعہ میں موت ہوگئی اور چھ زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.