دوارکا پولیس کے کمیونیٹی سیل کو نابینا شخص کے پاس کھانے پینے کی کی چیزیں نہیں ہونے کی بذریعہ ٹویٹر اطلاع ملی، جس کے بعد ہیڈ کانسٹیبل منیش اپنی ٹیم کے ساتھ اس مقام پر پہنچے اور نابینا شخص کے لیے ایک ماہ کے کھانے پینے کی اشیا کا اتنظام کرایا۔
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم اس مقام پر پہنچی اور حقیقت جانی، ڈی سی پی دوارکا اینٹو الفونس نے بتایا کہ لاک ڈاون کے بعد سے ہی غریبوں اور ضرورتمندوں کو کھانا کھلانے کا کام کیا جا رہا ہے، کوئی ضرورت مند بھوکا نہ رہے اس کے لیے ہماری ٹیم ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری ٹیم سوشل میڈیا پر بھی مستعدی کے ساتھ مسلسل نظر بنائے ہوئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے مدد طلب کیے جانے پر بھی ہماری ٹیم ان تک مدد پہنچاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی ضمن میں ٹویٹر پر جانکاری موصول ہوئی تھی کہ نجف گڑھ کے علاقے میں 12 نابینہ بچے ایسے ہیں جن کے پاس کھانے پینے کی اشیا نہیں ہے، اس کے بعد دوارکا کمیونیٹی سیل کی ٹیم نے فوری طور نجف گڑح علاقے میں پہنچ کر 'نوجیوتی درشٹیہین سیوا سنگھ' کو ایک ماہ کا راشن مہیا کرایا۔