ETV Bharat / city

نوئیڈا: اب وکیل بھی سڑک پر، پولیس کے خلاف نعرہ بازی - ایڈوکیٹ مہیش ناگر

اترپردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے سینکڑوں وکلاء نے ایڈووکیٹ مہیش ناگر کے ہمراہ فیز-2 پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سیکٹر-108 میں واقع پولیس کمشنریٹ دفتر کا گھیراؤ کیا۔

اب وکیل بھی سڑک پر، پولیس کے خلاف نعرہ بازی

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 4:06 PM IST

نوئیڈا کے پولیس کمشنریٹ کا گھیراؤ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں وکلاء نے پولیس کے خلاف نعرے بلند کئے، ساتھ ہی وکیل کے خلاف پولیس کارروائی کو آمرانہ رویہ سے تعبیر کرتے ہوئے خاطی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

اب وکیل بھی سڑک پر، پولیس کے خلاف نعرہ بازی

سکیورٹی انتظامات کو نظر میں رکھتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود تھے، اس دوران پولیس اور وکلاء کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔ کمشنریٹ آفس سمیت پورا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس کے علاوہ پی اے سی اور ریپڈ ایکشن فورس کو کمشنریٹ آفس کے اطراف تعینات کیا گیا ہے۔

کمشنریٹ جانے والی سڑکوں پر بیریکیڈنگ کی گئی اور احتیاطی طور پر اکثر راستوں کو بند کردیا گیا جب کہ کچھ راستوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ پولیس اور وکلاء کے درمیان کئی مواقع پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: معاوضہ اور نوکری کی مانگ پر کسانوں کا احتجاج

وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک ساتھی وکیل مہیش ناگر کے ساتھ ہراسانی، بد اخلاقی اور ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج نہیں کیا جاتا، وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ وکلا کے گھیراؤ کے دوران گوتم بدھ نگر بار ایسوسی ایشن کے صدر منوج بھاٹی نے بتایا کہ نوئیڈا فیس 2 پولیس اسٹیشن سے وابستہ اہلکاروں نے وکیل مہیش ناگر کے ساتھ غیرمناسب رویہ اختیار کیا اور انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.