ETV Bharat / city

نوئیڈا سیکٹر 50 میٹرو اسٹیشن خواجہ سراؤں کے لیے وقف

کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے معاشرے کے ہر طبقے کو نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہے، جو سب سے زیادہ اس کا شکار ہوا، وہ ہے خواجہ سرا۔ نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن نے خواجہ سراوں کے کردار کو فروغ دینے کے مقصد کے سیکٹر 50 میٹرو اسٹیشن کو خواجہ سراؤں کے لیے وقف کیا ہے۔

Noida Sector 50 Metro Station Dedicated to Transgender
نوئیڈا سیکٹر 50 میٹرو اسٹیشن ٹرانسجینڈرز کے لیے وقف
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 12:13 PM IST

نوئیڈا۔گریٹر نوئیڈا ایکوا لائن پر واقع سیکٹر 50 میٹرو اسٹیشن خاص طور پر خواتین کے لیے پنک اسٹیشن کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی شروعات 8 مارچ 2020 کو کی گئی تھی۔ یہاں خواتین کے لیے بجوں کو دودھ پلانے سے لیکر میک اپ روم کی سہولیات موجود ہیں۔ خواتین ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں ملازمت کرتی ہے۔ اب این ایم آر سی نے اس اسٹیشن کو خصوصی طور پر ٹرانسجینڈر برادری کے لیے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد ہی اس کا آغاز کردیا جائے گا۔

این ایم آر سی کی منیجنگ ڈائریکٹر ریتو مہیشوری نے بتایا کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق بھارت میں 4.90 لاکھ ٹرانجینڈر ہیں۔ ان میں سے 30 سے ​​35 ہزار این سی آر کے علاقے میں رہتے ہیں۔ ریتو مہیشوری نے مزید بتایا کہ یہ ٹرانسجینڈر اسٹیشن بھی پنک اسٹیشن کے طرز پر ہوگا۔ اسی طرز پر ، سیکٹر 50 اسٹیشن ٹرانسجینڈر برادری کے لیے وقف ہوگا۔

صحت اور تعلیم کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی جدوجہد میں مصروف تنظیم بسیرا کی صدر رضوان عرف رامکالی نے اس نئے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ رامکلی کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کر رہی ہیں کہ ٹرانس جینڈر معاشرے کے لوگوں کو معاشرے میں مساوی قبولیت اور پہچان ملے۔ وہ چاہتی ہیں کہ ٹرانسجینڈر برادری کے لوگ تعلیم یافتہ ہو کر ساتھ کام کریں اور وقار کے ساتھ زندگی گزاریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.