ETV Bharat / city

یوم آزادی پر دہلی میں کسان ریلی نہیں ہوگی، سخت حفاظتی انتظامات

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 8:00 PM IST

یوم آزادی پر قومی دارالحکومت میں کسان تحریک سے متعلق کوئی بھی پروگرام نہیں کرنے سے متعلق کسان لیڈروں کے اعلان کے باوجود دہلی کی سرحد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یوم آزادی پر دہلی میں کسان ریلی نہیں ہوگی، سخت حفاظتی انتظامات
یوم آزادی پر دہلی میں کسان ریلی نہیں ہوگی، سخت حفاظتی انتظامات

دہلی پولیس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ کسان لیڈروں نے اتوار کو خواہ دہلی میں پروگرام نہیں کرنے اور دھرنے کے مقامات پر ہی پرامن طریقہ سے پرچم لہراکر یوم آزادی کا جشن میں شامل ہونے کی بات کہی ہے لیکن گزشتہ تجربہ اس کے برعکس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راجدھانی میں سرحدوں پر 26 جنوری کے مقابلہ میں زیادہ احتیاط برتی جارہی ہے تاکہ گزشتہ بار کی طرح افسوسناک واقعہ کو انجام دینے کا کسی کو موقع نہ ملے۔

انہو ں نے بتایا کہ دہلی پولیس کے جوانوں کے علاوہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی فاضل تعیناتی کے ساتھ ہی دیگر الیکٹرانک آلات سے سیکورٹی نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ احتیاطاً ایسے غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات کئے گئے کہ یوم آزادی کی تقریب کے دوران کسی بھی سطح پر خلل پڑنے کی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور لوگوں کے حقوق کی بازیابی کے لیے احتجاج کا حصہ بنتی ہوں: پونم پنڈت

ذرائع نے بتایا کہ یہ صحیح ہے کہ گزشتہ دنوں ’سمانانتر کسان سنسد‘ کے دوران کئی کسان لیڈروں نے یوم آزادی کے موقع پر پروگرام کی جگہ جنتر منتر پر قومی پرچم لہرانے کا اعلان کیا تھا لیکن پارلیمنٹ کے اجلاس کے مقررہ مدت سے قبل ختم ہونے کے بعد انہوں نے بھی اپنا ’اجلاس‘ ختم کردیا اور پورا علاقہ خالی کردیا۔ اس کے بعد کسی تنظیم کی طرف سے کوئی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.