ETV Bharat / city

نروانے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے چھ روزہ دورے پر جائیں گے - نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی

آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے بدھ سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے 6 روزہ دورے پر جا رہے ہیں۔

Army Chief General manoj mukund naravane
آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 7:58 PM IST

آرمی چیف کا دورہ اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ ایک بھارتی آرمی چیف پہلی بار متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔ اس دوران جنرل نروانے دونوں ممالک کی افواج کے ہم منصب اور اعلی فوجی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

آرمی چیف بدھ اور جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے جہاں وہ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے سینئر فوجی افسران سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے کے دوسرے مرحلے میں ، وہ 13 اور 14 دسمبر کو سعودی عرب میں ہوں گے جہاں وہ فوجی امور سے مختلف امور پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ سعودی عرب آرمی ہیڈ کوارٹرز نیز ملٹری اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے۔ آرمی چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جانے اور وہاں کے انسٹی ٹیوٹ کے طلباء سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.