نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کے تعلیمی سیشن 2021-22 کو لے کر کالجوں میں چل رہے داخلہ عمل کے بیچ دہلی یونیورسٹی(ڈی یو) کے ذریعہ کالجوں کو داخلہ کی گائڈ لائنس جاری کی گئی ہے۔
دہلی یونیورسٹی نے کالجوں سے کہا ہے کہ اس بار کٹ آف لسٹ کو یونیورسٹی پورٹل پر ڈالنے کے بعد کسی طرح کی تصحیح ناقابل قبول ہوگی۔
کالجوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی کٹ آف لسٹ بہت ہی مستعدی سے تیار کریں اور اسے بھیجنے سے پہلے دیکھیں۔ اگر اس کو بھیجنے کے بعد بھی کوئی تبدیلی کرنی ہے تو فوراً رجسٹرار کی اجازت سے ہی اس میں تبدیلی ممکن ہوسکے گی۔
قابل ذکر ہے کہ بعض کالجوں کو کٹ آف لسٹ بھیجنے کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ کالج نے کسی کٹ آف لسٹ میں کوئی غلطی کردی ہے لیکن وہ لسٹ یونیورٹی کے پورٹل میں چلی جاتی ہے۔ ایسے میں کاج عین وقت پر جب سبھی کالجوں کی کٹ آف لسٹ بن رہی ہوتی ہے، اسی وقت اپنی کٹ آف لسٹ میں سدھار کے لیے کہہ دیتے ہیں جس سے دشواری ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: دہلی: محکمہ تعلیم کے طریقہ کار پر ٹیچر ایسوسی ایشن کی تنقید- اتراکھنڈ: کابینی وزیر یشپال آریہ کانگریس میں ہوئے شامل
واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی کے بیشتر کالجوں میں داخلے جاری ہیں جس کے لیے طلبا وطالبات متعلقہ کالجوں کے کٹ آف لسٹ کا انتظار کررہے ہیں۔