شاہد صدیقی کی بھتیجی کو صفدر جنگ ہسپتال میں تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کے سبب داخل کرایا گیا تھا۔
سابق رکن پارلیمان نے ٹویٹ کے ذریعے صفدرجنگ اسپتال انتظامیہ پر علاج میں لاپروائی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ' حالت تشویشناک ہونے کے باوجود نہ تو اسے آئی سی یو میں رکھا گیا اور نہ ہی وینٹی لیٹر کی سہولت فراہم کی گئی ۔
اتوار کی شام بھتیجی کی موت کے بعد سابق رکن پارلیامان نے متعدد ٹویٹس کے ذریعے اپنے درد کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "بدقسمتی سے میری بھتیجی کا صفدرجنگ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ میں آپ سبھوں کی فکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، لیکن ہسپتال کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔"