ETV Bharat / city

وزیر اعظم مودی اور پرینکا نے اندرا گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا

ملک کی پہلی اور اب تک کی واحد خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے محافظوں نے 31 اکتوبر 1984 کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Priyanka Gandhi
Priyanka Gandhi
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 1:12 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی اور پریانکا گاندھی نے اندرا گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا
نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہماری سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت‘‘۔

وزیر اعظم نے گذشتہ اتوار کو بھی اپنے ماہانہ 'من کی بات' ریڈیو پروگرام میں بھی اندرا گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ ''31 اکتوبر کو ہم نے بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو کھو دیا۔ میں ان کو انتہائی احترام کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔''
خیال رہے کہ وزیر اعظم جمعہ کو دو روزہ دورے پر اپنی آبائی ریاست گجرات گئے ہوئے ہیں۔

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو شکتی استھل پر پہنچ کر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی 36 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ملک کی پہلی اور اب تک کی واحد خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے محافظوں نے 31 اکتوبر 1984 کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

اندرا گاندھی نے جنوری 1966 سے مارچ 1977 تک اور جنوری 1980 سے اپنی موت یعنی اکتوبر 1984 تک بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمات انجام دی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.