ETV Bharat / city

Hijab Row: حجاب سے منع کرے تو مسلم لڑکیاں تعلیم چھوڑدیں، مفتی نادرالقاسمی

author img

By

Published : Apr 2, 2022, 12:47 PM IST

Updated : Apr 2, 2022, 12:55 PM IST

ریسرچ اسکالر مفتی احمد نادرالقاسمی سخت گیر ہندو اور آر ایس ایس ذہنیت رکھنے والے تعلیمی ادارے کلاس روم اور امتحان گاہ میں با حجاب اور پردہ نشین مسلم لڑکیوں کو داخلہ دینے سے منع کررہے ہیں، جو سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے اسلام میں اصل پردہ ہے اور تعلیمی ادارے اگر پردہ سے منع کریں تو ایسی تعلیم کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔Mufti Nadirul Qasmi

مفتی نادرالقاسمی
مفتی نادرالقاسمی

تعلیمی اداروں میں باحجاب لڑکیوں کو داخلہ نہ ملے تو مسلم لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ امتحانات چھوڑدیں،چاہے ان کا تعلیمی سال ہی برباد کیوں نہ ہو، اسلام میں پردہ اور اخلاق پہلے ہے ۔ان خیالات کا اظہار اسلامک فقہ اکیڈمی نئی دہلی کے ریسرچ اسکالر مفتی احمد نادر القاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

مفتی نادرالقاسمی

انہوں نےکہا کہ سخت گیر ہندو اور آر ایس ایس ذہنیت رکھنے والے تعلیمی ادارےکلاس روم اور امتحان گاہ میں با حجاب اور پردہ نشین مسلم لڑکیوں کوداخلہ دینے سے منع کررہے ہیں، جو سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے اسلام میں اصل پردہ ہے اور تعلیمی ادارے اگر پردہ سے منع کرے تو ایسی تعلیم کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ All India Muslim Personal Law Board moves Supreme Court against Karnataka HC verdict

انہوں نے کہا کہ امتحانات کے وقت جس طرح سے خبریں آرہی ہیں کہ باحجاب مسلم طالبات کو امتحان گاہ میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے، تو میرا ان مسلم بہن بیٹیوں کو مشورہ ہے کہ ایسے ادارے سے منقطع کرلیں اور امتحان چھوڑ دیں،پردہ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

نادرالقاسمی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر عدم اتفاق کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حجاب اسلام کا جز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کے لیے قرآن میں واضح پردہ کا حکم ہے،اسلام میں جو سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے وہ ہے پردہ اور اخلاق اگر یہ دونوں چیزیں مسلمانوں میں نہیں ہے تو وہ اپنی اولاد کی صحیح تربیت نہیں کرسکتے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حجاب معاملہ پر کرناٹک ہائی کورٹ نے کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیاتھا کہ یہ اسلامی عقیدے میں ضروری مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Protest Against Hijab Ban: حجاب پر پابندی کے خلاف دہلی میں پُرامن احتجاج، محمود انور کے خلاف مقدمہ درج

کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر کے متعدد تعلیمی ادارےمیں پردہ نشین لڑکیوں کوامتحان گاہ میں داخلہ دینے سے منع کرنے لگے اور یہ معاملہ طول پکڑنے لگا۔وہیں اب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے جس میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف داخل کی گئی درخواستوں کو خارج کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Apr 2, 2022, 12:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.