ETV Bharat / city

گوا کی سابق گورنر مردلا سنہا نہیں رہیں

مردلا سنہا کی پیدائش 27 نومبر 1942 کو بہار میں مظفر پور ضلع کے چھپرا گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے نفسیات میں ایم اے کرنے کے بعد بی ایڈ کیا اور مظفرپور کے ایک کالج میں لیکچرر رہیں۔ وہ اٹل بہاری واجپئی کے دور حکومت میں مرکزی سماجی بہبود بورڈ کی صدر بنیں۔

Mridula Sinha is no more
مردلا سنہا نہیں رہیں
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 7:33 PM IST

مشہور ادیب اور گوا کی سابق گورنر مردلا سنہا کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 77 برس کی تھیں۔ انہیں دیوالی کی دیر رات زبردست دل کا دورہ پڑا تھا۔جس کے بعد انہیں فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مردلا سنہا کے بیٹے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نوین سنہا نے بتایا کہ تین دن علاج کی وجہ سے کل ان کی حالت میں بہتری بھی دکھائی دی لیکن کل شام سے وہ بے ہوشی کی حالت میں چلی گئیں اور آج دن میں قریب ڈھائی بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

محترمہ سنہا کی پیدائش 27 نومبر 1942 کو بہار میں مظفر پور ضلع کے چھپرا گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے نفسیات میں ایم اے کرنے کے بعد بی ایڈ کیا اور مظفرپور کے ایک کالج میں لیکچرر رہیں۔ کچھ وقت تک موتی ہاری کے ایک کالج میں پرنسیپل بھی رہیں۔ بعد میں انہوں نے نوکری کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ کر خود کو ہندی ادب کی خدمت کےلئے مختص کردیا۔ انہوں نے پانچواں استمبھ کے نام سے ایک سماجی میگزین نکالی۔ ان کے شوہر ڈاکٹر رام کرپال سنہا شادی کے وقت کسی کالج میں انگریزی کے پروفیسر تھے لیکن وہ بعد میں سیاست میں آئے اور بہار حکومت میں منتری بھی رہے۔ محترمہ سنہا اٹل بہاری واجپئی کے وزیراعظم ہونے کے زمانے میں مرکزی سماجی بہبود بورڈ کی صدر بنیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے محترمہ سنہا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زبردست عوامی خدمت کے لئے یاد کیا جائےگا۔ انہوں نے ادب ،ہنر اور ثقافت کے شعبہ میں بڑا تعاون دیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ وہ ان کے انتقال سے بہت پریشان ہیں اور ان کے گھروالوں اور مداحوں کے تئیں تعزیت ظاہر کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.