ETV Bharat / city

Infant Found Dead Inside Microwave in South Delhi: اوون سے دو ماہ کی بچی کی لاش برآمد، ماں پر قتل کا الزام - دو ماہ کی بچی کے قتل کا الزام ماں پر

جنوبی دہلی کے مالویہ نگر علاقے سے دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنی دو ماہ کی بیٹی کا گلا دبا کر لاش کو اوون میں چھپا دیا تھا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ لڑکی کی ماں اس بات پر ناراض تھی کہ اس کو بیٹی کیوں ہوئی؟ اس کا کہنا تھا کہ اسے بیٹا ہونا چاہیے تھا۔

Body of Two Month old Girl Recovered from Oven
اوون سے دو ماہ کی بچی کی لاش برآمد، ماں پر قتل کا الزام
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 2:20 PM IST

چراغ دہلی گاؤں میں بیٹے کی خواہش رکھنے والی ماں نے دو ماہ کی بیٹی کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد لڑکی کی لاش گھر میں پڑے مائیکرو ویو اوون میں چھپا دی۔ اہل خانہ نے لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی۔ گھر میں تلاشی کے دوران لڑکی کی لاش اوون سے برآمد ہوئی۔

ویڈیو

مالویہ نگر پولس تھانہ نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکی کی ماں نے اس کا قتل کیا ہے۔ پولیس فی الحال نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے لڑکی کے والدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ونیتا میری جیکر نے بتایا کہ گلشن کوشک اپنے خاندان کے ساتھ چراگ دہلی گاؤں میں رہتے ہیں۔ اہلیہ ڈمپل کوشک کے علاوہ خاندان میں ایک چار سالہ بیٹا اور دو ماہ کی بیٹی تھی۔ گلشن کی والدہ اور بھائی بھی اس کے ساتھ رہتے ہیں۔ گلشن گھر کے نیچے ہی کریانہ (راشن) کی دکان چلاتا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ پیر کو تقریباً پانچ بجے چراغ دہلی گاؤں سے ایک بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

Dog Owner Kills a Man in Ghaziabad: کتے کے مالک نے چاقو سے نوجوان کا قتل کیا

جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جہاں لڑکی کی دادی اور اس کے پڑوسی گھر میں لڑکی کو ڈھونڈ رہے تھے۔ گھر میں تلاشی کے دوران لڑکی کی لاش گھر کی دوسری منزل پر ایک تباہ شدہ مائیکرو ویو اوون سے ملی۔ پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش کو قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ بچی کی پیدائش 27 جنوری 2022 کو ہوئی تھی۔ لڑکی کی ماں کو بیٹا چاہیے تھا جس کی وجہ سے وہ بیٹی کی پیدائش کے بعد خوش نہیں تھی۔ پڑوسیوں اور رشتہ داروں کی مانیں تو ڈمپل اور ان کے شوہر کے درمیان اس بات پر کئی بار جھگڑا بھی ہوا۔ جس کمرے سے لڑکی کی لاش ملی وہ باہر سے بند تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.