ETV Bharat / city

چین کی دراندازی پر جواب دیں مودی: کانگریس

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے منگل کے روز دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم، اروناچل میں بھارت کی سرحد میں دراندازی کررہا ہے۔

چین کی دراندازی پر جواب دیں مودی: کانگریس
چین کی دراندازی پر جواب دیں مودی: کانگریس
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 6:50 AM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ چین، بھارت کی سرحد میں داخل ہوچکا ہے اور کور کمانڈر سطح کی میٹنگ میں واپس لوٹنے سے انکار کر دیا ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بحران کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے ملک کے باشندوں کو مطلع کرنا چاہیے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم، اروناچل میں ہندوستانی سرحد میں دراندازی کررہا ہے۔ ملک کے فوجی دستے جس سرحد پر گشت کرتے تھے، وہاں اب ایسا نہیں ہو رہا ہے اور چین کے ساتھ کور کمانڈرسطح کی میٹنگ کے 13 ویں دور میں ہندوستان کے کمانڈروں نے چین کی نیت کو مسترد کر دیا، جس کے بعد مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا مسلم طلبا کا واٹس ایپ گروپ بنانا عسکریت پسندانہ عمل ہے: ایڈوکیٹ تردیپ پیس

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے چین کے ساتھ اب تک جتنے بھی معاہدے کیے ہیں وہ غیر مساوی ہیں۔ چین اور دنیا سمجھ چکی ہے کہ ہندوستان کے پاس ایک ایسا وزیر اعظم ہے جن کو ملکی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ اپنے مصنوعی شبیہ کو بچائے رکھنے کی فکر ہے۔ وزیراعظم اور ان کے وزراء کو، بالخصوص خارجہ پالیسی پر معقول بات کرنی چاہیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.