نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا،’ احمدآباد میں ایک گودام میں آگ لگنے کے سبب جان و مال کے نقصان سے تکلیف پہنچی۔ ہلاکتوں کے اہل خانہ کے تئیں میری تعزیت۔ زخمیوں کے صحتیاب ہونے کی دعا کی۔ انتظامیہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے‘۔
گودام میں آگ لگنے کے سبب چھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر چار افراد جھلس گئے اور چار زخمی ہو گئے۔