قومی دارالحکومت دہلی میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ'وہ پارٹی میں مسلمانوں کی آواز بن کر شامل ہوئے ہیں اسی لیے ان کا مقصد مسلمانوں کے مسائل کو حل کرانا، مزید پارٹی اور عوام کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے کا رہے گا'۔
ان کا کہنا تھا کہ' مسلمان سب سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں، ملک کے تئیں محبت اور وفاداری ان سے زیادہ کسی میں نہیں تبھی تو ہمارے آباء و اجداد نے پاکستان کے بجائے بھارت میں رہنا قبول کیا اور آج تک ہم اپنے وطن کے لیے وفادار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے متعلق بہت ساری غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہے جسے اب ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں پرکھنے کی صلاحیت عطا کی ہے، اس لیے ہمیں سنی سنائی باتوں کے بجائے خود صحیح اور غلط کے درمیان فرق کرنا چاہیے'۔
مزید پڑھیں:
وجئے واڑہ:محبت سے انکار، محبوبہ نذرِ آتش
انہوں نے کہا کہ' 70 برس ایک پارٹی پر بھروسہ کر چکے جس نے ہمیشہ ہمیں نقصان پہنچایا ہے ایک بار ہم پر بھی بھروسہ دکھائیں۔