وزارت انسانی وسائل ترقی نے 'جے این یو' میں ہوئے پر تشدد واقعات کے پیش نظر جے این یو انتظامیہ کو طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب جے این یو کیمپس میں گھس کر کچھ شر پسندوں نے طلبا و طالبات سمیت پروفیسرز کو بری طرح سے زدو کوب کیا تھا۔
مزید پڑھیں:جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی، ٹراما سینٹر کا دورہ کرے گی
خاص طور پر جے این یو یونین کی صدر آئیشے گھوش پر حملہ کیا گیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوئی ہیں، مزید کئی طلبا وطالبات بھی سخت زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایمس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔