ETV Bharat / city

مہاجر مزدوروں کی دہلی واپسی

دارالحکومت دہلی میں کورونا کے سبب لاک ڈاؤن میں پریشان لاکھوں یومیہ مزدور اپنے آبائی وطن ہجرت کر گئے تھے لیکن اب روزگار کی تلاش میں دوبارہ دہلی کی جانب رخ کررہے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 4:05 PM IST

Return of some migrant workers to Delhi
مہاجر مزدوروں کی دہلی واپسی

کورونا بحران میں متعدد ریاستوں کے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد کورونا کے خوف سے دارالحکومت دہلی سے اپنے آبائی وطن ہجرت کر گئی تھی، لیکن اب روزینہ مزدور دہلی کی جانب ذریعہ معاش کے لیے واپس بھی آرہے ہیں۔

مہاجر مزدوروں کی دہلی واپسی

یومیہ مزدوروں کو دہلی سے اہنے آبائی وطن ہجرت کرنے میں بھی کافی زیادہ مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا تھا چونکہ یہ لوگ لاک ڈاؤن میں روزگار کے ختم ہو جانے کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور تھے تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے سے کاروبار تو شروع ہوئے ہیں لیکن ان مزدوروں کے چلے جانے سے فیکٹریوں میں کام کرنے کے لیے مزدور نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے شعبوں میں کام متاثر ہو رہا ہے۔

وہیں دوسری جانب جو یومیہ مزدور اپنے گاؤں یا آبائی وطن روانہ ہوئے تھے ان کو وہاں پر بھی کوئی روزگار یا ذریعہ معاش نہ ہونے کی وجہ سے ان مزدوروں کو ضروریات زندگی کے لیے پھر انہیں مقامات پر لوٹنا پڑے گا جہاں سے وہ لوگ کوچ کر گئے تھے۔

دارالحکومت دہلی میں ایسا ہی ایک کنبہ جس کے تمام افراد کورونا بحران میں لاک ڈاون کے دوران اپنے آبائی وطن بہار چلا گیا تھا لیکن اب وہ روزگار اور ذریعہ معاش کے لیے دہلی واپس آگئے ہیں۔

راج کمار منی کا یہ خاندان گزشتہ 22 برسوں سے دہلی کے علی پور میں رہائش پذیر تھا لیکن لاک ڈاؤن اور کورونا سے اس قدر خوفزدہ ہوا کہ پورا خاندان دہلی سے اپنے آبائی وطن بہار چلا گیا تھا۔

راج کمار اور تیسورج منی کے مطابق ان کے تمام کام دہلی میں تھے تو وہ آبائی گاؤں میں زیادہ دن رک نہیں سکتے تھے، اس کے علاوہ انھوں نے اپنے پیچھے ایک بزرگ کو دہلی میں ہی چھوڑ رکھا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ٹیگی پور گاؤں کے دگ وجے نامی شخص نے کورونا بحران میں انہیں گاؤں بھیجا تھا جس کے یہاں کام کرتے تھے اور انھون نے ہی ہماری درخواست پر ٹکٹ بھیج کر ہمیں واپس دہلی بھی بلا لیا ہے۔

دہلی کے لوگوں کے لیے خوش کن بات ہے کہ ہجرت کرنے والے لوگوں نے ایک بار پھر دہلی جانا شروع کردیا ہے۔ لوگوں کو اس بات کا بھی علم ہو چکا ہے کہ کورونا اب جلد جانے والا نہیں ہے ۔لہذا انتطار ممکن نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.