دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بار نیٹ داخلہ امتحان 2020 اتوار 13 ستمبر کو ہے اور اس کے پیش نظر میٹرو سروسزصبح چھ بجے دستیاب ہوں گی۔
یہ سروس میٹرو لائنز لائن ایک - دلشاد گارڈن۔ شہید استھل (نیا بس اڈہ) ، لائن 2 جہانگیر پوری - سمے پور بادلی ، لائن 3 اور 4 نوئیڈا سٹی سنٹر '- نوئیڈا الیکٹرانک سٹی ، لائن 5 منڈکا - بریگیئر ہوشیار سنگھ ، لائن 6 بدر پور بارڈر۔ راجہ ناہر سنگھ (بالبھ گڑھ) ، لائن سات مجلس پارک۔ میور وہار پاکٹ 1 ، لائن سات ایکسٹینشن ترلوکپوری جھیل۔ شیوہار ، لائن 8 جنک پوری ویسٹ - بوٹینیکل گارڈن اور لائن 9 دروارکا۔ نجف گڑھ پر دستیاب رہے گی۔
ڈی ایم آر سی نے کورونا وائرس کے بیچ کچھ رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں اور ان کے تحت مسافروں کو میٹرو کے اندر ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور اگر مسافر کھڑے ہوتے ہیں تو ان کے بیچ کا فاصلہ کم از کم ایک میٹر طے کیا گیا ہے۔اسٹیشنوں / گاڑیوں میں داخل ہوتے وقت سفر کے دوران تمام مسافروں کو فیس ماسک پہننا / چہر ے کو کوور کرنا لازمی ہوگا۔اسٹیشن کے داخلی راستے / فرسکنگ ایریا میں سبھی مسافروں کو لازمی طور پر تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہوگا اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنا ہوگا ۔ 45 بڑے اسٹیشنوں پر 'آٹو تھرمل کم ہینڈ سینیٹائزیشن مشینوں' کا بندوبست کیا گیا ہے۔باقی میٹرو اسٹیشنوں کو ہاتھوں سے صاف کرنے کے لئے'' آٹو سینی ٹائزر ڈسپینسر ' لگے ہوں اور تھرمل اسکریننگ مینوئلی ' تھرمل گن 'کے ذریعہ کی جائے گی۔جن مسافروں کو بخار یا کووڈ 19 کی علامات نظرآئیں انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہیں قریبی میڈیکل سنٹر میں رپورٹ کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ مسافروں سے یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ ، اگر ضرورت ہو تو ، پاکٹ سائز ہینڈ سینی ٹیائزر ساتھ رکھیں اور صرف 30 ملی لیٹر والے ہینڈ سینیٹائزر کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔