ETV Bharat / city

دہلی یونیورسٹی میں کٹ آف لسٹ میں بے ضابطگی، وائس چانسلر کو میمورنڈم

دہلی یونیورسٹی میں کٹ آف لسٹ میں بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے وفد نے وائس چانسلر سے ملاقات کرکے اپنی شکایت ان کے سامنے رکھی، ساتھ ہی انہیں میمورنڈم بھی سونپا۔

Memorandum handed over to Vice Chancellor regarding irregularities in cut-off list at Delhi University

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 11:00 AM IST

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے وفد نے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران سے ملاقات کرکے دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2021-2022 میں داخلے کے لیے جاری کردہ کاٹ آف لسٹ میں بے ضابطگی اور داخلے کے عمل سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت کی اور میمورنڈم پیش کیا۔

ویڈیو دیکھیے
تعلیمی سیشن 2021-2022 میں داخلہ کے عمل میں بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اے بی وی پی 4 اکتوبر سے احتجاج کررہی ہے اور مطالبہ کررہی ہے کہ دہلی یونیورسٹی اندراج کے عمل میں ریاستی بورڈ کے نمبروں کو مساوات (Equivalance) کرکے داخلہ دیا جائے۔ ان مطالبات کے حوالے سے آج اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے نمائندے نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی قومی جنرل سکریٹری ندھی ترپاٹھی کی قیادت میں دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر یوگیش سنگھ سے ملاقات کرکے داخلہ کے عمل میں گڑبڑی اور امتیازی سلوک کے حوالے سے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے داخلے کی جانچ کی یقین دہانی کرائی اور یہ بھی بتایا کہ تمام داخلے عارضی ہیں اور یونیورسٹی ملک بھر کے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرے گی۔ یونیورسٹی نے مختلف بورڈز کے مضامین کے سلسلہ میں بھی جانچ کرانے کی بات کہی۔

اے بی وی پی دہلی کے صوبائی وزیر اور نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر سدھارتھ یادو نے کہا ، "ہماری تقریباً 1 گھنٹے تک وائس چانسلر سے بات چیت ہوئی، جس میں ہم نے تمام مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھے۔ ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

اے بی وی پی (اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد) کی قومی جنرل سکریٹری ندھی ترپاٹھی نے کہا کہ"جس طرح دہلی یونیورسٹی کے تحت نامور ادارے 100 فیصد کٹ آف جاری کررہے ہیں، اس کی وجہ سے مالی طور پر کمزور طبقے سے آنے والے طلباء کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ ہر طالب علم کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.