ETV Bharat / city

Corona Cases in Ghaziabad: غازی آباد میں کورونا کے 32 کیسز، رکن اسمبلی، تاجر اور ٹیچر بھی متاثر - غازی آباد میں کورونا سے ایم ایل اے، تاجر اور ٹیچر متاثر

دہلی سے ملحقہ غازی آباد میں کورونا کے 32 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ مئی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔Corona Cases in Ghaziabad

Corona Cases in Ghaziabad
غازی آباد میں کورونا کے 32 کیسز، رکن اسمبلی، تاجر اور ٹیچر بھی متاثر
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 11:17 AM IST

غازی آباد: بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت نے کئی ہسپتالوں نے بستروں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق صاحب آباد علاقے سے بی جے پی ایم ایل اے سنیل شرما کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہ پچھلے سال بھی متاثر ہوئے تھے۔ MLA, businessman and Teacher Affected by Corona in Ghaziabad

حال ہی میں 25 دسمبر کو انہوں نے غازی آباد میں بی جے پی کی 'جن وشواس یاترا' میں حصہ لیا تھا۔ اس یاترا میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ، ڈپٹی سی ایم دنیش شرما سمیت کئی وزراء، ایم پی، ایم ایل ایز اور سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ محکمہ صحت نے ایم ایل اے کے کنبہ کے 14 افراد کو اپنی نگرانی میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ کیندریہ ودیالیہ کے اساتذہ، دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ، آئی ٹی انجینئر، دہلی کے چار تاجر، گرین فیلڈ اسکول دلشاد گارڈن کے اساتذہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ 24 دسمبر کو نیویارک سے واپس آنے والے شخص کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ جی آئی سی ہاؤس میں رہنے والا ایک شخص 6 دسمبر کو ممبئی سے فلائٹ سے غازی آباد آیا تھا۔ حال ہی میں اسے بخار تھا۔ پرائیویٹ لیب میں ٹیسٹ ہونے پر کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق ضلع میں اب تک 740 آئی سی یو بیڈز ہیں۔ اب 260 بستروں کے آئی سی یو میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ تمام ہسپتالوں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ایک منزل مکمل طور پر کورونا کے مریضوں کے لیے ریزرو کر لیں۔ سی ایم او ڈاکٹر بھوتوش شنکھدھر نے کہا کہ غازی آباد کے 50 سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے چھ ہزار بستروں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.