ETV Bharat / city

'بی جے پی و کانگریس تنگ نظر پارٹی' - mayawati hit out congress and bjp called them casteist news in urdu

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ' کانگریس اور بی جے پی کے لوگ پوری طرح سے ذات پرست، سرمادار پسند اور تنگ نظر کے ہیں۔

Mayawati hit out Congress and BJP called them casteist

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 11:05 PM IST

Updated : Oct 9, 2020, 11:34 PM IST

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن پارٹی کانگریس پر ذات پرست، سرمایہ دار پسند اور تنگ نظر ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ دونوں پارٹیاں ملک میں کروڑوں غریبوں، مظلوموں، محروموں اور حاشیہ کے طبقات کے عوام کی عزت نفس کی پرواہ نہیں کرتیں۔

ویڈیو

مایاوتی نے بی ایس پی کے بانی دلت رہنما کانشی رام کی برسی کے موقع پر منعقد ایک پروگرام کے بعد صحافیوں سے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی ذات پرست، سرمایہ دار پسند اور تنگ نظر ذہن کی پارٹی ہے جو پردے کے پیچھے سے ان طبقات کے کچھ خود غرض، لالچی اور بکاؤ لوگوں کو استعمال کرکے ان کے ووٹوں کو منتشر کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ یہ دونوں پارٹیاں بی ایس پی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

انہوں نے بی ایس پی کو بلاوجہ بدنام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کی تنظیم چلانے اور الیکشن لڑنے کے لیے ہمیشہ پارٹی کے ان طبقات کے عوام سے مختلف صورت میں مالی تعاون لیا جاتا ہے جبکہ کانگریس، بی جے پی اور دیگر مخالف پارٹیاں بڑے بڑے سرمایہ داروں اور دھنہ سیٹھوں سے مالی مدد لیتی ہیں۔

Mayawati hit out Congress and BJP called them casteist
'کانگریس۔بی جے پی ذات پرست، سرمایہ دار پسند، تنگ نظر پارٹی'

بی ایس پی کی رہنما نے کہا' کانگریس اور بی جے پی کے لوگ پوری طرح سے ذات پرست، سرمادار پسند اور تنگ نظر کے ہیں جن کی سوچ، پالیسی اور نیت ہماری پارٹی اور ہمارے ان طبقات کے لوگوں کے تئیں تقریباً ایک جیسی ہی ہے جس کے تحت ہی یہ تمام مخالف پارٹیاں ایک ہو کر بی ایس پی کو مرکز اور ریاستوں کے اقتدار تک نہیں پہنچنے دینا چاہتی ہیں'۔

Last Updated : Oct 9, 2020, 11:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.