ETV Bharat / city

دہلی: مولانا ابو الکلام آزاد کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 7:39 AM IST

مولانا ایک عالم تھے جنہوں نے قرآن کی تفسیر سے لےکر ماڈرن ایجوکیشن تک تمام تعلیمی میدانوں میں اپنی منفرد شناخت قائم کی تھی جب کہ عام آدمی پارٹی ان کی تعلیمات کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

مولانا ابو الکلام آزاد کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت

مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر آج دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے پہلو میں ان کے مزار پر دوپہر کے بعد متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس دوران عام آدمی پارٹی اقلیتی ونگ کے چیئرمین اور مصطفیٰ آباد کے رکن اسمبلی حاجی یونس اپنے حامیوں کے ساتھ مزار پر پہنچے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا ابو الکلام آزاد کا قد پندٹ جواہر لال نہرو سے بھی اونچا تھا لیکن آج انہیں فراموش کردیا گیا ہے، تاہم عام آدمی پارٹی کی جانب سے ان کی تعلیمات کو عام کرنے کےلیے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا مولانا ایک عالم تھے، جنہوں نے قرآن کی تفسیر سے لےکر ماڈرن ایجوکیشن تک تمام تعلیمی میدانوں میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ عام آدمی پارٹی ان کی تعلیمات کو گھر گھر تک پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں مولانا ابوالکلام آزاد فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ کچھ برس قبل تک مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار پر صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم کی جانب سے گلدستہ اور چادر چڑھائی جاتئی تھی۔ لیکن کچھ برسوں سے یہ سب ختم ہوگیا ہے، کچھ مخصوص افراد ان کو بھول گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.