دارالحکومت دہلی میں حکومت دعوے کررہی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ماسک دستیاب ہیں اور لوگ وہاں جاکر ماسک لے سکتے ہیں۔
لیکن حقیقت ان تمام دعوؤں سے مختلف ہے۔ سرکاری ڈسپنسریوں میں لوگوں کے لیے ایک بھی ماسک نہیں ہے۔ خود سرکاری ڈسپنسری کے ڈاکٹر یہ کہہ رہے ہیں۔
لوگوں میں کورونا وائرس کے تئیں زبردست خوف لاحق ہے۔ لوگ ماسک لینے کے لئے سرکاری ڈسپنسری میں پہنچ رہے ہیں، لیکن انہیں وہاں سے مایوسی ہاتھ لگی۔
دارالحکومت دہلی میں آہستہ آہستہ کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اور ایسی صورتحال میں لوگوں میں خوف و ہراس بھی بڑھتا جارہا ہے۔ حکومت کی طرف سے سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے ماسک استعمال کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
اور یہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں لوگوں کے لیے ماسک دستیاب ہیں، لیکن زمینی حقیقت دعووں سے دور ہے۔
علی پور دہلی میں سرکاری ڈسپنسری اور مکمیل پور میں سرکاری ڈسپنسری میں لوگوں کو ماسک نہیں مل رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ماسک بالکل نہیں ہے۔
جب ہماری ٹیم نے مکمیل پور اور علی پور میں واقع ڈسپنسری میں خفیہ کیمرے کے ذریعے افسروں سے ماسک کے لئے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی ماسک نہیں ہے اور 200 ماسک صرف عملے کے لئے آئے تھے۔
اب ڈسپنسری کے اندر کوئی ماسک نہیں ہے۔ اس کو لے کر لوگ پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں میں ماسک دستیاب نہیں ہیں تو اپنے کنبہ کی حفاظت کیسے کریں گے۔