عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب دہلی سرکار کی ٹیکس وصولی تقریبا 85 فیصد کم ہورہی ہے۔ ایسے حالات میں دہلی حکومت کو مرکز کے ذریعہ بقیہ ریاستوں کو جاری کردہ ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے بھی اب تک کوئی فنڈ نہیں ملا ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ دو ماہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس سے تمام ریاستیں معاشی بحران سے دوچار ہیں، ایسے میں دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ' دہلی کو فوری طور پر اپنے ملازمین کی تنخواہ دینے کے لیے پانچ ہزار کروڑ کی اشد ضرورت ہے۔
دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ منیش سیسودیا نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ' میں نے مرکزی وزیر خزانہ کو ایک خط لکھ کر دہلی کے لیے 5 ہزار کروڑ روپے کی مدد کی مانگی ہے۔
کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی سرکار کی ٹیکس وصولی تقریبا 85فیصد کم ہورہی ہے۔ دہلی کو مرکز کے ذریعہ بقیہ ریاستوں کو جاری کردہ ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے بھی اب تک کوئی فنڈ نہیں ملا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں دہلی حکومت کی آمدنی صرف 5 سو کروڑ روپے ہوئی ہے جبکہ دہلی حکومت کا ماہانہ خرچ 3 ہزار 500 کروڑ روپے ہے حالانکہ گذشتہ دو ماہ میں جی ایس ٹی کے علاوہ کل آمدنی 1 ہزار 700 کروڑ ہو ئی ہے لیکن اس دوران کے اخراجات 7ہزار کروڑ روپے کے ہیں اس لیے ہمیں 5 ہزار کروڑ روپے کی اشد ضرورت ہے۔