ETV Bharat / city

کورونا وائرس: لیفٹیننٹ گورنر کا کیجریوال سے تبادلہ خیال

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے وزیراعلی اروند کیجریوال، نائب وزیراعلی منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین، چیف سکریٹری، پولیس کمشنر اور دیگر عہدیداروں سے بات چیت کی۔

LG meeting with cm arvind kejriwal
LG meeting with cm arvind kejriwal
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 5:26 PM IST

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے وزیراعلی اروند کیجریوال، نائب وزیراعلی منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین، چیف سکریٹری، پولیس کمشنر اور دیگر عہدیداروں سے بات چیت کی۔

دہلی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ دریں اثنا گزشتہ روز منظر عام پر آنے والے نظام الدین مرکز کیس نے اس کی سنگینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اس معاملے نے دہلی حکومت اور انتظامیہ کے ماتھے پر زور ڈال دیا ہے۔

حکومت اس بارے میں تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس میٹنگ میں سوشل ڈسٹنسنگ اور کورنٹائن پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت لیفٹیننٹ گورنر نے دی نیز قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی سخت کارروائی کرنے کو کہا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے یہ بھی کہا کہ ہوم کورنٹائن کو سختی سے نافذ کریں۔ اس سلسلے میں اب تک 20 ہزار مکانات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

کھانے کی چیزوں کی تقسیم کے مراکز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

گورنر نے دہلی میں غریب اور بے سہارا لوگوں کو فراہم کی جانے والی خوراک اور رہائش کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کو کھانا کھلانے والے مقامات کی تعداد 500 سے بڑھا کر 2500 کی جائے تاکہ سوشل ڈسٹنسنگ پر بہتر طرح سے عمل ہو سکے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ سے جڑے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.