ETV Bharat / city

میوات والینٹر گروپ کے ذریعے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 12:54 PM IST

ریاست ہریانہ کے پلول ہتھین میں میوات والنٹیئر گروپ کے ذریعے روڈ سیفٹی بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح ہتھین کے ایس ڈی ایم وکیل احمد نے بائیک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ ایم وی جی کے رضاکار اس ہفتہ میوات کے لوگوں کو سڑک حادثات کے مدنظر ٹریفک اصولوں کے تئیں بیدار کریں گے۔

Launch of Road Safety through Mewat Volunteer Group
میوات والینٹر گروپ کے ذریعے روڈ سیفٹی کا آغاز

میوات والنٹیئر گروپ نے چند ماہ قبل بھی ضلع اور پولیس انتظامیہ کے تعاون سے بیداری مہم چلائی۔ اس مرتبہ پلول ضلع کے ہتھین سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جو نوح ضلع کے بڑکلی چوک پر ختم ہوگی۔ افتتاحی پروگرام میں ہتھین کے ڈی ایس پی رندیپ بالی بھی تشریف لائے انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک حادثات میں بے موت مرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ ٹریفک اصولوں کی پاسداری نہیں کرنا ہے۔

ویڈیو

بائک ریلی کے بعد آج ہی مروکھڑا گاؤں میں منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ایس ڈی ایم وکیل احمد نے کہا کہ ایم وی جی کی یہ مہم قابل تعریف ہے۔ ذرا سی احتیاط ہمیں موت اور بڑی مشکلات سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمیٹ پہنیں اور اچھی کوالٹی کا پہنیں۔ سیٹ بیلٹ لگائیں اور اس سے بھی زیادہ ضروری ہے بائک کی رفتار کم رکھیں، جان بہت قیمتی ہے۔

ایس ایچ او انل کمار نے کہا کہ ایم وی جی اسکولوں اور کالجز میں جا کر بھی بیداری مہم چلائیں تاکہ سڑک حادثات میں کمی آ سکے۔
اس موقع پر ایم وی جی پلاننگ کمیٹی کے رکن حاجی محمد عباس، زونل ہیڈ محمد آصف اور ولیج ہیڈ محمد سلیم سمیت میوات والنٹیئر گروپ کے درجنوں اراکین شامل ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.