ETV Bharat / city

دہلی میں آئی سی یو ٹیلی میڈیسن سینٹر کا آغاز - انٹرنیشنل انٹینسیو کیئر ماہرین

دہلی حکومت، روٹری کلب آف دہلی سینٹرل، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اور (بی اے پی آئی او) ٹریننگ اکیڈمی کے اشتراک سے صحت سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے والے معروف اجالا سیگنس گروپ آف ہسپتال نے دہلی کے براڑی میں آئی سی یو ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح کیا، جس میں کووڈ اور نان کووڈ مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔

دہلی میں آئی سی یو ٹیلی میڈیسن سنٹر کا آغاز

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 4:00 PM IST

آئی سی یو ٹیلی میڈیسن سینٹر میں انٹرنیشنل انٹینسیو کیئر ماہرین کی 24 گھنٹے خدمات فراہم کی جائے گی۔ مریضوں کے بہتر علاج کے لیے آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ ماہرین سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ اس ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کیا۔

دہلی میں آئی سی یو ٹیلی میڈیسن سنٹر کا آغاز

افتتاحی تقریب میں شوچن بجاج بانی اور ڈائریکٹر اجالا سیگنس گروپ آف ہسپتال کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ستیندر جین نے کہا کہ ہم علم کو باٹنے کی مشق (نالج شیئرنگ ایکسر سائز) کررہے ہیں جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر لوگ معلومات کا اشتراک نہیں کرنا چاہتے اور اسے پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں تاہم ہم خوش قسمت ہیں کہ دہلی حکومت نے ایک مفت فیلڈ ہاسپٹل کھولا ہے جس میں وینٹی لیٹر سمیت آئی سی یو کی سہولت بھی موجود ہے۔ جس کے ذریعہ ابھی تک 90 فیصد مریضوں کو ٹھیک کیا گیا ہے۔ جب کہ بہت کم مریضوں کو دوسرے ہسپتال ریفر کرنا پڑا۔ اب اس ٹیلی آئی سی یو کی سہولت BAPIO کے ساتھ دستیاب ہے۔

سچن بجاج بانی اور ڈائریکٹر اجالا سیگنس گروپ آف ہسپتال نے براری میں نئے مرکز کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’کووڈ کی تیسری لہر کی تیاری کے لیے اٹھایا گیا یہ ایک اور اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ (BAPIO) برٹش ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف انڈین اوریجن کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ ہمیں خوشی ہے کہ دہلی حکومت، روٹری کلب آف دہلی سینٹرل اور پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے کئے گئے اقدام میں ہم بھی شراکت دار ہیں۔ اس طرح کی بین الاقوامی سطح پر ماہرین ہمیں مدد فراہم کریں گے جنہوں نے برطانیہ میں تیسری لہر کا تجربہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: 500 افراد کو مفت ویکسین

نرنکاری کووڈ سینٹر ایک مفت جدید علاج اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے آئسولیشن مرکز ہے۔ مرکز کو اس وقت قائم کیا گیا تھا جب قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کا سامنا تھا۔ اس مرکز نے دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والی بڑی آبادی کو کووڈ کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.