ETV Bharat / city

کسانوں کی حمایت میں اپواس رکھنے کی اپیل - کسانوں کی حمایت

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ کسانوں کی حمایت میں پیر کو ایک دن کا اپواس رکھینگے، اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور اہل وطن سے اپیل ہے کہ وہ بھی ایک دن کا اپواس رکھیں۔

kejriwal appeal to people
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 10:14 PM IST

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بی جے پی کے وزیر اور رہنما کسانوں کو غدار بتاکر انکی تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ملک کی حفاظت کرنے والے ہزاروں سابق فوج بھی کسانوں کے ساتھ سرحد پر بیٹھے ہیں، کھلاڑی، سیلبریٹی اور ڈاکٹر وغیرہ بھی حمایت میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے وزیر اور رہنما بتائیں کہ کیا یہ تمام لوگ غدار ہیں؟ انا ہزارے کے ساتھ رام لیلا میدان میں ہوئی تحریک کے دوران کانگریس کی مرکزی حکومت نے بھی انہیں ملک مخالف بتاکر بدنام کیا تھا، آج وہی کام بی جے پی حکومت کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں نے کل ایک دن کے اپواس رکھنے کا اعلان کیا ہے، پورے ملک کے عوام سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ ان کی حمایت میں سب لوگ ایک دن کا اپواس رکھیں، اس لیے میں بھی انکے ساتھ کل ایک دن کا اپواس رکھوں گا، میں تمام عام آدمی پارٹی کے کارکنوں، حامیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی کسانوں کی ان مطالبوں کی حمایت میں ایک دن کا اپواس رکھیں، میں ایسے لاکھوں، کروڑوں لوگوں کو جانتا ہوں جو دل سے کسانوں کے ساتھ ہیں، اپنے روز مرہ کے کام کی وجہ سے وہ سرحد پر نہیں پہنچ سکے ہیں لیکن وہ دل سے ان کے ساتھ ہیں، اب ان کو بھی موقع ملا ہے، ایسے تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں ایک ایک دن کا اپواس رکھیں اور کسانوں کی مانگوں کی حمایت میں پرارتھنا کریں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.