ETV Bharat / city

کپل مشرا نے نااہلی کے خلاف درخواست واپس لی - کپل مشرا نے نااہلی کے خلاف

عام آدمی پارٹی کے باغی ایم ایل اے کپل مشرا اپنی نااہلی کو چیلنج کرنے کے بجائے دوبارہ منتخب ہوکر اسمبلی میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

کپل مشرا
author img

By

Published : Sep 4, 2019, 9:23 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:21 AM IST

عام آدمی پارٹی کے باغی ایم ایل اے کپل مشرا نے بدھ کے روز انسداد دل بدلی قانون کے تحت دہلی اسمبلی سے نااہل قرار دینے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔

مسٹر مشرا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اپنی نااہلی کو چیلنج کرنے کے بجائے عوام کے ذریعہ دوبارہ منتخب ہوکر اسمبلی پہنچنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا واحد مقصد دہلی کی بدعنوان عام آدمی پارٹی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر مشرا حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

بی جے پی کے حق میں انتخابی مہم چلانے پر انہیں رواں سال جنوری میں قانون ساز اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس وقت دعوی کیا تھا کہ وہ عام آدمی پارٹی سے وابستہ واحد فرد نہیں ہیں جنھوں نے حریف جماعتوں کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 11:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.