ETV Bharat / city

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے لیے آن لائن کلا سیز - جامعہ کی وائس چانسلر

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر پورا ملک اکیس دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت تمام تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر بیشتر اساتذہ سوشل میڈیا، اور دیگر ٹکنالوجی کے ذریعہ طلبا کو آن لائن کلاسز دے رہے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ: طلبا کے لیے آن لائن کلا سیز
jamia online classes
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 11:55 AM IST

اسی دوران جامعہ کی وائس چانسلر کے اقدام پر جامعہ ملیہ اسلامیہ اساتذہ کی آج سے آن لائن تربیت کے لئے دو روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کررہی ہے۔ آن لائن فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے دن افتتاحیہ پروگرام میں جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے بتایا کہ'بیک وقت اس پروگرام میں صرف 250 اساتذہ شامل ہوسکتے ہیں۔جامعہ کے اساتذہ ایف ٹی کے سی آئی ٹی کے زیر اہتمام اس دو روزہ آن لائن ٹریننگ پروگرام کے تعلق سے بہت پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ: طلبا کے لیے آن لائن کلا سیز

یہی وجہ ہے کہ اب تک تقریبا 450 اساتذہ نے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ لیکن ایک بیچ میں صرف 250 اساتذہ کو ہی شامل کیا جاسکتا ہے، لہذا بقیہ اساتذہ کے لئے دوسرا بیچ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔ اس پروگرا میں شامل ہونے والے تمام اساتذہ کوسرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آن لائن تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب قدم بڑھایا ہےتاکہ طلبا کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ بھی آن لائن میڈیم کے ذریعے بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔ طلبا کو واٹس ایپ، انسٹاگرام جیسے میڈیم کے ذریعہ تعلیم دے رہے ہیں۔ لیکچر کے ساتھ ساتھ ویڈیو کلاسز بھی دی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ جامعہ کے اساتذہ بچوں کو گوگل کلاس روم، اسکائپ، گوگل ہینگ آؤٹ وغیرہ استعمال کرکے پڑھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.