ETV Bharat / city

پرانی دہلی کی افراہ نے 12 ویں جماعت میں اول مقام حاصل کیا

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 2:23 PM IST

گزشتہ دنوں سی بی ایس ای بورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا تھا، دہلی کے سرکاری اسکولوں کے 98 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

پرانی دہلی کی افراہ نے 12ویں جماعت میں اول مقام حاصل کیا

پرانی دہلی کے علاقے میں واقع پریزنٹیشن کانوینٹ اسکول کی طالبہ افراہ صدف نے سائنس مضامین میں 96 فیصد نمبروں کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے۔

افراہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں ریاضی میں 99 نمبر کی نہیں بلکہ 100 فیصد نمبر کی امید تھی، حالانکہ افراہ صدف نے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران افراہ نے بتایا کہ انہیں ریاضی میں 100 لانے کی امید تھی لیکن اب 99 نمبر ملے ایک نمبر کہاں کم ہوا وہ اس بات سے حیران ہیں، حالانکہ افراہ اپنی کامیابی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

افراہ کا کہنا ہے کہ 'انہیں امید تھی کہ وہ 95 فیصد نمبر حاصل کریں گی۔ مستقبل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں افراہ نے بتایا کہ 'میرے والدین نے مجھ پر کسی بھی طرح کا کوئی پریشر نہیں بنایا تھا بلکہ اکثر مجھے یہ کہا جاتا تھا کہ میں آرام کروں۔'

افراہ نے مزید کہا کہ امتحان کی تیاری کرتے ہوئے طلباء کو دن بھر پڑھنے کے بجائے کچھ گھنٹے ہی پڑھنا چاہیے لیکن اس دوران سارا دھیان صرف پڑھائی پر ہی ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.