ETV Bharat / city

دہلی: جوتے چپل کی فیکٹری میں آتشزدگی - پلاسٹک اور ربڑ کی اشیا

پلاسٹک اور ربڑ کی اشیا کی وجہ سے چند ہی منٹوں میں پوری عمارت میں آگ پھیل گئی۔

fire broke out
fire broke out
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 2:00 PM IST

دارالحکومت دہلی میں نریلا کے بھور گڑھ انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ آگ نے فیکٹری کی 2 منزلوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

دہلی: جوتے چپل کی فیکٹری میں آتشزدگی

پلاسٹک اور ربڑ کی اشیاء کی وجہ سے چند ہی منٹوں میں پوری عمارت میں آگ پھیل گئی۔

فیکٹری کے مالک اور مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ فائر بریگیڈ بروقت موقع پر نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے آتشزدگی نے اتنی خوفناک شکل اختیار کر لی۔

نریلا میں واقع جوتا سینڈل فیکٹری میں آگ لگنے کے سبب پورے علاقے میں افراتفری ہو گئی۔ اس فیکٹری میں پلاسٹک کے جوتے اور چپل بنانے کا کام ہوتا ہے۔ پلاسٹک کی اشیاء کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیل گئی اور اسے قابو کرنے میں کافی پریشانی ہوئی۔ اس دوران دور دور سے آگ کے شعلوں کو دیکھا گیا۔

اس دوران دھوئیں نے پورے صنعتی علاقے کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ قریبی فیکٹریوں میں بھی آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ ڈی بلاک میں فیکٹری کو خالی کرنے کا کام جاری ہے، جس میں آگ لگی ہوئی ہے تاکہ آگ آس پاس کی فیکٹریوں تک نہ پہنچ سکے۔

محکمہ فائر کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ فیکٹری میں آتشزدگی ہوتے ہی فیکٹری کے کاریگر و ملازم فیکٹری سے باہر نکل گئے۔ آگ لگنے کی وجہ سے پوری فیکٹری خستہ حال ہو گئی ہے اور کسی بھی وقت فیکٹری گر سکتی ہے۔

بروقت فائر بریگیڈ نہ پہنچنے سے آگ زیادہ پھیلی

آج صبح قریب آٹھ بجے آگ لگی اور دوپہر بارہ بجے تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ کے شعلے اب بھی بڑھ رہے ہیں اور کافی خوفناک آگ لگی ہوئی ہے۔ یہاں کے تاجروں کا الزام ہے کہ آٹھ بجے آگ لگنے کے باوجود گیارہ بجے تک بھی فائر بریگیڈ کی ایک ہی گاڑی پانی لیکر چکر لگا رہی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کئی دمکل ہوتا تو آتشزدگی پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا تھا۔

آتشزدی کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے لیکن فیکٹری پوری طرح خاکستر ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.