ہندوستان کی 75ویں یوم آزادی کی یاد میں ' آزادی کا امرت مہتسو' کے طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 'فٹ انڈیا فریڈم رن' پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں این سی سی اور این ایس ایس کے زیر تربیت جوانوں، رضاکاروں اور یونیورسٹی کے اسٹاف، اراکین سمیت طلبا شریک ہوئے۔
پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ جامعہ نے اپنے دفتر کے سامنے سبزہ زار سے پروگرام کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈینز، ڈاکٹر ناظم حسین الجعفری، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر مہتاب عالم، چیف پراکٹر وسیم اے خان، سیکوریٹی مشیر پروفیسر مسعود عالم کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر اہلکار اور عہدیدار موجود تھے۔
مزید پڑھیں: جنتر منتر معاملے میں تین ملزموں کی ضمانت عدالت نے خارج کی
یونیورسٹی کیمپس کا چکر لگانے کے بعد سابق صدر جمہوریہ ہند اور سابق شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے مقبرہ پر آکر 'فریڈم رن' ختم ہوئی۔
معلوم ہو کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ' آزادی کا امرت مہتسو' کی شروعات 9 اگست 2021 کو قومی ترانے کی نغمہ سرائی سے ہوئی تھی۔ یونیورسٹی میں مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔