ETV Bharat / city

تیز بارش سے سڑکیں زیر آب، آمد و رفت متاثر - دہلی میں بارش

دہلی اور این سی آر میں آج پھر ایک بار آفت کی بارش ہوئی ۔ موسم تو خوش گوار ہوا لیکن گھنٹوں بارش سے کئی علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ نوئیڈا جیسی ہائی ٹیک سٹی میں ہر جگہ صورت حال انتہائی خراب ہے۔ مہا مایا فلائی اوور کے نیچے تالاب کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں گاڑیاں پانی میں تیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

Heavy rains inundate roads, affect traffic
تیز بارش سے سڑکیں زیر آب، آمد و رفت متاثر
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 3:42 PM IST

مختلف سیکٹروں اور علاقوں کی سڑکیں زیر آب ہیں۔ پانی کچھ دفاتر میں بھی داخل ہوگیا ہے۔ پانی کے باعث ٹریفک جام کا بھی سامنا ہے۔ مکینوں کی زندگی عذاب میں ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے پر مجبور ہیں۔ گریٹر نوئیڈا اور سکندرآباد اہم شاہراہ پر بھی آبی جماؤ کی صورتحال پائی جا رہی ہے۔

دہلی نوئیڈا سرحد پر گاڑیاں رینگتی نظر آئیں۔ ڈی این ڈی فلائی وے سے سیکٹر 18 کے درمیان زبردست جام رہا۔ شاہین باغ سے ہو کر کالندی کنج نوئیڈا جانے والے بھی جام سے پریشان رہے۔

ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.