ETV Bharat / city

وزیراعظم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال - grant welcoming the Prime Minister's Return to India

وزیراعظم نریندرمودی کے سات روزہ دورہ امریکہ کے بعد شام کو دارالحکومت واپس آنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم نریندرمودی
author img

By

Published : Sep 28, 2019, 11:09 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:54 AM IST

پالم ٹیکنیکل ایریا ایئرپورٹ پروزیر اعظم کا طیارہ آٹھ بجے شام میں لینڈ کیا، بی جے پی کے ایگزیکٹو صدرجگت پرکاش نڈا، بی جے پی کے نائب صدر شیام جاجو، نیشنل سکریٹری ترون چگھ، دہلی بی جے پی کے ریاستی صدرمنوج تیواری، مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرشوردھن، رکن پارلیمنٹ ہنسراج ہنس، میناکشی لیکھی، پریش ورما اور رمیش ودھووری، دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف قائد وجندر گپتا اور بی جے پی کے سابق صدر ستیش اپادھیائے نے ان کا استقبال کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔

وزیراعظم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

اس دوران پالم ٹیکنیکل ایریا کے باہر تھمیا روڈ پر پچیس ہزار سے زیادہ افراد سڑک کے دونوں کنارے ہاتھوں میں ترنگا لیے جمع تھے ۔

دہلی پولیس نے وزیراعظم کی وطن واپسی کے راستے پر سیکیورٹی کے لیے نیم فوجی دستوں کی نو کمپنیاں تعینات تھیں اور قافلے کے راستے پر پڑنے والے مکانات کی چھتوں پر بھی فوجی تعینات تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مودی 20 ستمبر کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے، وہ پہلے ٹیکساس صوبے کے دارالحکومت ہیوسٹن پہنچے تھے جہاں 22 ستمبر کو مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ این آر جی فٹ بال اسٹیڈیم میں 50،000 سے زیادہ این آر آئیز کے پروگرام ہاؤڈی مودی میں شرکت کی، اس کے بعد وہ نیویارک میں رہائش پذیر رہے اور 20 سے زیادہ عالمی رہنماؤں سے ملے اور کئی کثیرالجہتی اور کاروباری ملاقاتوں میں حصہ لیا۔

27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے بعد وزیراعظم مودی اپنے وطن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین اور امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ہرش وردھن شرینگلا نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کو الوداع کیا۔

وزیراعظم مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے پروگرام کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کا ان کا استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے روانگی سے قبل متعدد ٹوئیٹس کئے اور کہا کہ وہ ہاوڈی مودی کے پروگرام کو کبھی نہیں بھولیں گے جسے ٹرمپ نے اپنی موجودگی سے خصوصی بنا دیا۔

وزیر اعظم نے کہا ’’میں غیرمعمولی خیرمقدم اور گرم جوشی پر امریکہ کے عوام سے اظہار تشکر کرنا چاہتا ہوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی کانگریس اور حکومت کے دیگر معزز ممبروں کا شکریہ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.