مشرقی دہلی حلقہ کے تحت گیتا کالونی میں ایک آٹا چکی چلانے والے شخص نے دہلی حکومت کے ذریعہ تقسیم کیے جانے والے راشن کی بلیک مارکیٹنگ کی اور اپنے گودام میں تقریباً 1500 کلو گندم رکھ لئے۔
اطلاع ملنے پر جب مقامی ایم ایل اے ایس کے بگگا نے انکوائری کی تو اسے چوری کے گندم سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
معاملے کے متعلق تحریری شکایت درج کرادی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم نے ایکشن لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔
اسی دوران گیتا کالونی کے پانچ بلاکس سے ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دہلی حکومت کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے گندم کے آٹے کی بوریاں آٹے کی چکی کی دکان پر پائی گئ ہیں۔
یہ گیہوں دہلی سرکار کی 28 بوریوں میں رکھا ہوا تھا۔ ایف ایس او کی ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وہیں چکی والے کا کہنا ہے کہ بازار سے خریداہے۔