ETV Bharat / city

نوجوانوں کو سمت دینا سماج کی اجتماعی ذمہ داری: منیش سسودیا

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:55 PM IST

دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے نوجوانوں کے لیے ایک بہتر دنیا کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'نوجوانوں کو سمت دینا سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔'

Delhi Deputy Chief Minister Manish Sisodia
دلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا

دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے ٹیک مہندرا فاؤندیشن کے ذریعہ بدھ کو ’آن لائن مائنڈس کیز: ٹو دی لاکر روم‘ کے موضوع پر منعقدہ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ذہنوں کو سمت دینا سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کے سامنے موجود چیلنجوں پر بحث کرتے ہوئے زندگی کے اس ابتدائی اور سب سے زیادہ مشکل برسوں میں پوری خود اعتمادی کے ساتھ ان سے نمٹنے کے لیے اہل بنانے کی سمت ممیں دلی حکومت کی کوششوں کی جانکاری دی۔

ویبنار میں دنیا کے مختلف حصوں سے اساتذہ، کونسلرس، والدین اور طلبا نے حصہ لیا۔

مسٹر سسودیا نے لینگک تفریق پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی بتاتی ہے کہ کس طرح ہر روز اس کے بھائی کو گھر میں ہر معاملے میں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ بھائی کو اچھی غذا دی جاتی ہے جبکہ اس سے ایک لڑکی ہونے کے سبب ہر چیز میں ایڈجسٹ کرنے کی امید کی جاتی ہے۔ اس لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ ہیپی نیس کلاسیز کی وجہ سے اسے اپنا ذہنی سکون بنائے رکھنے اور اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.