ETV Bharat / city

گڈکری نے راجستھان میں 18 سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا - Former Chief Minister Vasundhara Raje Sindhia

وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری نے جمعرات کے روز راجستھان میں 18 روڈ پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع اب قومی شاہراہ سے منسلک ہوگئے ہیں۔

Minister for Road Transport and Highways Nitin Gadkari
وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 9:38 PM IST

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ ان منصوبوں پر 8500 کروڑ لاگت آنے کی توقع ہے اور ریاست ان کی تعمیر کے بعد 1127 کلومیٹر اسٹیٹ ہائی ویزسے جڑجائے گی۔ اس سے ریاست میں روڈ نیٹ ورک مستحکم ہوگا اور آمدورفت و سامان کی نقل و حمل آسان ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست میں سیاحت اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا نیزاسٹریٹجک اہمیت کےڈھانچہ جاتی ترقیاتی منصوبوں سے سرحدی علاقوں میں ٹریفک میں بہتری آئے گی۔ ان منصوبوں سے زرعی پیداوار، مقامی اور دیگر مصنوعات کی بڑی منڈیوں تک رسائی بھی آسان ہوگی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں راجستھان کو خوشحال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس دوران ریاست میں زیر تعمیر منصوبوں کے ساتھ ہی مستقبل میں منصوبہ بند پروجیکٹس میں سے 50 ہزار کروڑ کے مجموعی 22 منصوبوں کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ان منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا ، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر مملکت وی کے سنگھ، مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت، ارجن میگھوال ، کیلاش چودھری اور دیگر معززین موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.