ETV Bharat / city

کورونا گائیڈ لائن کے مطابق جامع مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی

ملک گیر سطح پر کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ دہلی اس سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہے۔ اسی لیے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے 19 اپریل سے 26 اپریل تک کے لیے دہلی میں مکمل طور پر کرفیو نافذ کیا ہے۔

جامع مسجد
جامع مسجد
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 5:04 PM IST

ملک گیر سطح پر کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ دہلی اس سے کچھ زیادہ متاثر ہے اسی لیے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے 19 اپریل سے 26 اپریل تک کے لیے دہلی میں مکمل طور پر کرفیو نافذ کیا ہے۔

اس کرفیو کی زد میں تمام مذہبی مقامات بھی ہیں۔ مذہبی مقامات پر زیادہ لوگ اکٹھا نہ ہوں اس لیے یہاں پابندی عائد کی گئی ہے۔

آج دہلی کی شاہی جامع مسجد میں کرفیو کے دوران رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کی نماز بند دروازوں کے پیچھے ادا کی گئی۔

جامع مسجد

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ مسجد کو نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہو اس سے قبل بھی گذشتہ برس رمضان المبارک کے پورے مہینے مساجد کو حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: کورونا نے صحت کے شعبے کی قلعی کھول دی

مسجد میں محض شاہی امام سید احمد بخاری کے علاوہ موزن، مسجد کے خادمین نے ہی باجماعت جمعہ کی نماز ادا کی جبکہ مسجد کے دروازوں کو بند رکھا گیا تھا اور پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے جوان بھی نمازیوں کو روکنے کے لیے باہر کھڑے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.