ETV Bharat / city

Freedom fighters: مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے نسل نو کو روشناس کرانے کی ضرورت

دہلی کے سیلم پور میں شیر میسور ٹیپو سلطان کی یوم پیدائیش کے مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے کہا کہ مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے نئی نسل کو روشناس کرانے کی سخت ضرورت ہے۔ اس موقع پر مصطفی آباد رکن اسمبلی حاجی محمد یونس، سیلم پر رکن اسمبلی عبدالرحمن نے بھی شرکت کر خطاب فرمایا۔

Freedom fighters: Mujahideen need to make the new generation aware of the sacrifices of freedom

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 5:39 AM IST

نئی دہلی: ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، مسلمان ہندوستان میں حصہ دار ہیں کرایہ دار نہیں، مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے بارے میں نسل نو کو بتانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار عام آدمی پارٹی شعبہ اقلیت کے سربراہ اور مصطفی آباد کے رکن اسمبلی حاجی محمد یونس نے نیو سیلم پور میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش پر منعقدہ سیمنار میں کیا۔

وہ اس پروگرام کے بحیثیت صدر تھے جس کی نظامت ’عآپ کے نوجوان لیڈر مطلوب رانا نے کی۔ اس پروگرام کا اہتمام عام آدمی پارٹی شعبہ اقلیت کے تحت کیا گیا تھا۔ جس کے کنوینر مقامی کونسلر حجن شکیلہ اور حاجی محمد افضال تھے۔

حاجی محمدیونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ آزادی میں انگریز ٹیپو سلطان سے اتنے خوف زدہ تھے کہ انگریز خواتین اپنے بچوں کو ٹیپو سلطان کے نام سے ڈرایا کرتی تھیں۔

مزید پڑھین:

سیلم پر رکن اسمبلی عبدالرحمن نے کہا کہ ٹیپو سلطان نے میزائل کا خاکہ تیار کرکے ٹیکنالوجی کا درس دے کر پوری دنیا میں نام روشن کیا ہے اور جب ٹیپو سلطان کا نام آتا ہے تو سبھی طبقات کے لوگ فخر کرتے ہیں۔ جس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ شیر میسور نے ہندو مسلم اتحاد کی جڑوں کو مضبوط کرنے کا کام کرکے انصاف کا درس دیا۔ جس سے فرقہ پرست طاقتوں کو سبق لینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عرس کمیٹی کے چیئرمین ایف آئی اسماعیل، سیلم پور کونسلر حجن شکیلہ ،شاہنواز صدیقی وغیرہ نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.