ETV Bharat / city

سابق صدر کی اہلیہ نے کورونا کو شکست دی

سابق صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما کی اہلیہ وملا شرما 93 برس کی عمرمیں کورونا کو شکست دینے والی سب سے معمر خاتون بن گئی ہیں۔ جمعرات کے روز انہیں سلامی پیش کرتے ہوئے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

former president dr shankar dayal shramas wife
سابق صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما کی اہلیہ وملا شرما
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 7:05 PM IST

سابق صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما کی اہلیہ وملا شرما محض 18دن میں ہی کووڈ کو شکست دینے والی سب سے معمر خاتون کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

وہ ایمس ٹروما سینٹر میں زیر علاج تھیں، جمعرات کے روز انہیں سلامی دیتے ہوئے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

وملا شرما کی عمر 93 برس ہے اور وہ دل و پھیپھڑوں کے مرض میں بھی مبتلا ہیں، یہ وہ مرض ہیں جن میں اگر کووڈ اثرانداز ہوتا ہے تو اس کے بچنے کے امکانات نہ کے برابر ہوتے ہیں۔

وملا شرما میں 5 جون کو کووڈ مثبت پایا گیا تھا اور 7 جون کو انہیں ایمس ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ دل اور پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے کنبے کے افراد خوفزدہ تھے۔ان کی عمر کے پیش نظر ڈاکٹر بھی زیادہ پر امید نہیں تھے لیکن وملا شرما نے صرف اپنے مضبوط ارادے کے زور پر ناممکن کو ممکن بنایا۔

former president dr shankar dayal shramas wife became the oldest covid surviver
سابق صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما کی اہلیہ وملا شرما 93 برس کی عمرمیں کورونا کو شکست دینے والی سب سے معمر خاتون بن گئیں ہیں

24 جون کو جب ان کا کووڈ کے لیے دوبارہ ٹیسٹ ہوا تو ان کی رپورٹ منفی آئی جس کے بعد ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ کنبہ کے افراد بھی منفی رپورٹ سے بہت خوش ہوئے

شعبہ طب میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نشچل شرما ان کا علاج کر رہے تھے۔

وملا شرما کل 18-19 دن تک اسپتال میں رہنے کے بعد اپنے گھر آئی ہیں۔ یہاں بھی ان کے جسم میں آکسیجن کی سطح پر مسلسل آکسیمٹر کے ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق کووڈ بڑی عمر کے لوگوں اور پہلے سے دل، گردے، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بڑی بیماریوں کے مریضوں کے لئے جان لیوا ہے۔

وملا شرما کی عمر 93 سال ہے۔ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ وہ دل اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں اور کووڈ پھیپھڑوں کے سیل پر حملہ کرتا ہے اور مریض کی سانسوں کو روکتا ہے۔ ایک اچھی بات یہ ہے کہ ان کی حالت کبھی بھی اتنی خراب نہیں ہوئی تھی کہ انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا جائے۔

سابق صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما کے بیٹے آشوتوش شرما نے کہا کہ 93 برس کی عمر میں کورونا کو شکست دینا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ صدر رام ناتھ کووند نے خود فون کرکے سلامی پیش کی ہے۔

آشوتوش نے بتایا کہ اس بیماری میں سب سے عجیب بات یہ ہے کہ کوئی بھی شخص مریض کے قریب نہیں جاسکتا ہے، ماں 18 دن تک اسپتال میں رہی اور اس دوران کافی فکر ہوتی تھی، انھوں نے صرف دو بار فون پر بات کی اور انہوں نے دوسرے مریضوں کی حوصلہ کے ساتھ رہنے کی نصیحت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.