ETV Bharat / city

سردی اور بارش کے باوجود کسان متحرک - دہلی کے سرحدی علاقوں میں دھرنے پر بیٹھے کسان

زرعی قوانین کے خلاف گذشتہ 40 دنوں سے دہلی کے سرحدی علاقوں میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں کو بارش اور شدید سردی کا سامنا ہے۔

سردی اور بارش کے باوجود کسان متحرک اور پُرعزم

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 10:34 PM IST

نوئیڈا اور دہلی کے مابین واقع چلہ سرحد پر بارش اور ٹہٹرا دینے والی سرد ہواؤں سے خیمے اکھڑ گئے ہیں، ان سب کے باوجود کسانوں کے ارادے مستحکم ہیں ان کے حوصلے بلند ہیں کسان متحرک ہیں اور پر عزم بھی ہیں۔ بلکہ اب تعداد میں اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔ تیز ہوا اور بارش کے بعد اکھڑے خیموں کو نئے سرے سے دوبارہ نصب کردیا گیا ہے۔ کسانوں کے لیے یہاں معقول لنگر کا انتظام بھی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

سردی اور بارش کے باوجود کسان متحرک اور پُرعزم

مزید پڑھیں: کسانوں کی ٹریکٹر ریلی آج نہیں کل

اب غازی پور سرحد سے بھی کسان بڑی تعداد میں چلہ سرحد پہنچ رہے ہیں۔جس سے کسانوں کی تحریک میں مزید شدت آرہی ہے۔کسانوں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ ساتھ ہی اس تحریک کو مزید وسیع کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ کسانون کا کہنا کہ جتنی اذیت اور کرب اس حکومت نے ہمیں پہنچایا ہے اتنا تو انگریزوں نے بھی نہیں پہنچایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.