ETV Bharat / city

ہوم قرنطین ہر فرد کی نگرانی ہوگی: ایل بیجل - every person will be supervised

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دہلی پولیس کو تکنیکی استعمال کے ذریعے ہوم قرنطین کیے گئے ہر شخص کی نگرانی کرنے کا حکم دیاہے، انل بیجل نے دہلی میں کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس کے بعد یہ باتیں کہی۔

ہوم قرنطین کیے گئے ہر فرد کی ہوگی نگرانی: ایل بیجل

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 3:02 PM IST

انہوں نے ہرگھر کے ہر فرد کی کورونا جانچنے کی ہدایت بھی کی ہے، ساتھ ہی ہوم قرنطین کئے گئے ہر شخص کی نگرانی کے ساتھ طبی سہولیات بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری نے لیفٹیننٹ گورنرکو بتایا کہ متاثرہ افراد کی شناخت دہلی میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے سب سے اہم اقدام ہے، اب ٹیسٹ کٹس کی دستیابی کافی ہے اور ماسک اور وینٹیلیٹر بھی دستیاب ہیں۔

ڈاکٹرس کو خصوصی طبی ٹریننگ دی جا رہی ہے، ایسی صورتحال میں ہوم قرنطین میں بھیجے جانے والے ہر فرد کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی، تب ہی مثبت نتائج آسکتے ہیں، اس کی نگرانی کے لئے آشا کارکنان اور ریٹائرڈ ڈاکٹروں کو دوباری بحال کیا جاسکتا ہے۔

دہلی میں نجی اور سرکاری اسپتالوں سمیت کورونا مریضوں کے لئے تین ہزار 734 بیڈ دستیاب ہیں، کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نشان زد کیے گئے 25 مقامات کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے، اور میونسپل کارپوریشن ان علاقوں کو سینیٹائز کررہی ہے اس کے علاوہ بس اسٹاپ، بازار مدر ڈیری بوتھ، ٹیکسی اسٹینڈس کو بھی سینیٹائز کرنے کا عمل جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.