نیپال میں کاٹھمنڈو کے نزدیک خراب موسم کے سبب نوہیلی کاپٹروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ۔ان ہیلی کاپٹروں میں غیر ملکی سیاح بھی سوار تھے۔
نیپال کی ایئر لائنز آپریٹر ایسوسی ایشن نے اس کی اطلاع دی اور ایسوسی ایشن کے ترجمان يوگ راج كنڈیل نے کہا کہ ان ہیلی کاپٹروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی کیونکہ ان تمام جگہوں پر شدید کہرے کی وجہ سے کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی نیپال کے لكلا شہر کے ہوائی اڈے پر تقریبا 300 مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
ان نو ہیلی کاپٹروں میں سے چار ہیلی کاپٹر کو کارویپالانچوک ضلع میں اتارا گیا جبکہ دیگر پانچ ہیلی کاپٹروں کو روسي ، دھلي كھیل، رامیچاپ، سندھولی اور سولوكھومبو ضلع میں لینڈ کرایا گیا ہے۔