ETV Bharat / city

دہلی: جمعیۃ علما ہند شمال مشرقی ضلع کے اراکین کا انتخاب

انتخابی جلسہ میں مجلس منتظمہ کے 40 افراد نے شرکت کی۔ تمام شریک اراکین منتظمہ کی متفقہ رائے سے مفتی معین الدین قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ رمضانیہ سندر نگری کو حلقہ کا صدر، مفتی آس محمد اور مفتی مظفر حسین جامعی ناظم تعلیمات مدرسہ راہ نجات سندر نگری کو بحیثیت ناظم منتخب کیا گیا

Election of office bearers of Jamiat Ulema-e-Hind North East District

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 11:13 AM IST

نئی دہلی:مدرسہ عربیہ رمضانیہ سندر نگری میں جمعیۃ علما ہند شمال مشرقی ضلع کے حلقہ سیما پوری وسندر نگری کے انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بطور نگراں الحاج محمد سلیم رحمانی صدر ضلع شمال مشرقی، مولانا جمیل اختر قاسمی، ناظم ضلع مفتی محمد گلزار احمد قاسمی خازن ضلع اور مفتی حمد اسلم قاسمی صدر حلقہ کبیر نگر موجود تھے۔
انتخابی جلسہ کا آغاز مفتی محمد طیب قاسمی امام وخطیب مسجد نبوی سندر نگری کی تلاوت قرآن کریم اور قاری محمد شوقین اسعدی مہتمم مدرسہ مدین العلوم راجیو نگر کی نعت پاک سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی کانگریس حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کا لالچ دے رہی :چڈھا

انتخابی جلسہ میں مجلس منتظمہ کے 40 افراد نے شرکت کی۔ تمام شریک اراکین منتظمہ کی متفقہ رائے سے مفتی معین الدین قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ رمضانیہ سندر نگری کو حلقہ کا صدر، مفتی آس محمد اور مفتی مظفر حسین جامعی ناظم تعلیمات مدرسہ راہ نجات سندر نگری کو بحیثیت ناظم منتخب کیا گیا جبکہ نائبین ناظم کے طور پر مولانا مکرم مہتمم مدرسہ مدین العلوم، مولانا حسین سندر نگری کو منتخب کیا گیا۔ نیز یہ بھی طے ہوا کہ مفتی فاروق قاسمی گگوہی حلقہ کی سرپرستی کریں گے۔ منتظمہ کے تمام افراد نے اس انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا۔

شرکا میں قاری نصیر احمد ، مولانا گلفام، مفتی طیب، مولانا یوسف، قاری احسان، مفتی اخلاص، مولانا کامل، مولانا توصیف القاسمی،مولانا ثاقب وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.